ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی افریقہ کے کپتان بنے رہیں گے ڈی ویلیئرز

جنوبی افریقہ کے کپتان بنے رہیں گے ڈی ویلیئرز

Fri, 18 Nov 2016 14:37:52    S.O. News Service

سڈنی،17نومبر((ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)قائم مقام کپتان کے طور پر فاف ڈو پلیسس کو آسٹریلیا پر ملی جیت کے باوجود اے بی ڈی ویلیئرز جنوبی افریقہ کے کپتان بنے رہیں گے۔اسٹار بلے باز ڈی ویلیئرز چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے تھے،ان کی جگہ فاف ڈو پلیسس نے لی تھی۔ڈو پلیسس کی قیادت میں جنوبی افریقہ نے 2.0کی برتری حاصل کرلی ہے،اگلے ہفتے شروع ہو رہا تیسرا ٹیسٹ جیتنے پر یہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں ان کی پہلی کلین سوئپ ہوگی۔سلیکشن کمیٹی کے سربراہ لنڈا جوڈی نے کہا کہ فی الحال یہ طے ہے کہ فاف قائم مقام کپتان ہے اور اے بی ٹیم میں واپسی پر کپتان ہوں گے۔اے بی ہی کپتان ہیں۔


Share: